the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گذشتہ سال سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اہل کاروں کی ہلاکت میں غیرمعمولی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے ۔آرمی ، پولیس اور ائر فورس پر مشتمل افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے سال 2013 کے وسط میں طالبان اور دیگر گروپوں کے خلاف آپریشنوں کے قیادت سنبھالی تھی ،تب سے اب تک طالبان یا دیگر گروپ کسی صوبے یا صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن



سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2013 سے مارچ 2014 کے دوران 1400 فوجی مارے گئے جبکہ اس سال مارچ سے ستمبر تک 950 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ افغان حکومت نے زخمیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے ۔ پولیس کو فوج سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس سال مارچ سے جولائی تک 2200 پولیس اہل کار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال مارچ سے ستمبر تک 7 ماہ میں 1680 پولیس اہل کار مارے گئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.